انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 74 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 281روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد بہتری کا رجحان شروع ہو گیاہے ، اب تک 100 انڈٰکس میں 133 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار175 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے