Weakest industrial and business conditions in the country

Weakest industrial and business conditions in the country

چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپپٹما)

 حافظ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتی و کاروباری حالات کی کمزور ترین صورتحال کا واحد حل سبسڈائز اکنامک پروگرام ہے۔ ملک میں معاشی بحران سے صنعتی و کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہیں۔ انڈسٹریل سیکٹر پر ٹیکسوں میں کمی کی جائے‘ ریلیف اور سبڈیز دی جائے۔

حکومت کاروباری و صنعتی معاشی سرگرمیوں پر بھاری ٹیکس کی شرح میں کمی کرکے حالات سازگار بنائے۔انہوںنے پاکستان کے لئے تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی منظوری پر حکومت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مالی امداد پاکستان کو معاشی چینلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنائے گی اورپائیدار ترقی و معاشی استحکام کی بنیاد رکھی گی اور یہ معاہدہ لیکویڈیٹی بحران کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس سے درآمدی پابندیوں میں بھی کمی آئے گی۔

Previous Post Next Post