حکومت کا پٹرول سستا کرنے کا اعلان۔ تفصلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ کے اعلان کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کر دیے گئے ہیں۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 9 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے کم کر دی گئی ہے، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
حکومت کے اس فیصلے سے پٹرول کی نئی قیمت 253 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 253 مقرر کر دی گئی۔ لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر 147 روپے 68 پیسے،مٹی کا تیل فی لیٹر 164 روپے 7 پیسے کا دستیاب ہوں گے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 31 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔