A record decline in car sales in the country

A record decline in car sales in the country

 گزشہ مالی سال میں مجموعی آٹو سیلز 38 فیصد کم ہوئیں، مالی سال دو ہزار اکیس بائیس کے مقابلے میں گزشتہ سال 13 لاکھ 48 ہزار 345 یونٹس فروخت ہوئے۔

پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر کاروں کی فروخت میں 48 فیصد کم ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کاروں کی فروخت 48 فیصد کم ہو کر ایک لاکھ 26 ہزار دوسواناسی یونٹس رہ گئی جبکہ مالی سال 2021دو لاکھ اناسی ہزار 266 یونٹس فروخت ہوئے تھے

دوسری جانب پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مئی 2023 کے مقابلے میں رواں سال جون میں 8 فیصد اضافہ کے ساتھ 4258 یونٹس کی فروخت ہوئی۔پاک سوزوکی اور ہنڈا کمپنیز کی کاروں کی فروخت میں 57 فیصد، انڈس ٹویوٹا میں 50 فیصد جبکہ ٹریکٹرز کی سیلز میں 48 فیصد کی کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال دوہزار اکیس بائیس میں دو لاکھ اناسی ہزار 267 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

Previous Post Next Post