Chicken Chop Kabab Cooking Recipe

 

Chicken Chop Kabab Cooking Recipe

اجزاء

 مرغی کا قیمہ 1/2 کلو


 لہسن کے جوئے 10-12 عدد (چوپ کر لیں)


 ہری مرچیں 2 عدد (چوپ کر لیں)


 سیاہ مرچ پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ


 سویا سوس 1 کھانے کا چمچ


  چلی سوس 1 کھانے کا چمچہ


 ڈبل روٹی کے سلائس 2 عدد


 کارن فلور 2 کھانے کے چمچے


   انڈا 1 عدد


   نمک حسب ذائقہ


 تیل فرائنگ


تیار کرنے کی ترکیب


 چوپر میں قیمہ‘لہسن‘ہری مرچیں‘نمک‘سیاہ مرچ پاؤڈر اور ڈبل روٹی کے سلائس ڈال کر چوپ کر لی

  ایک پیالے میں چوپ کیا ہوا قیمہ بمعہ لوازمات ڈال کر اس میں سویا سوس‘چلی سوس اور انڈے میں کارن فلور مکس کر کے قیمے میں ڈال کر ہاتھوں سے قیمے کو خوب اچھی طرح مکس کریں۔

 فرائنگ پین میں تیل گرم کریں۔

 قیمے کے آمیزے کی مناسب مقدار ہتھیلیوں پر رکھ کر اس کے گول پتلے اور چپٹے کباب بنا کر گرم تیل میں درمیانی آنچ پر فرائی کریں۔

 دونوں طرف سے سنہری ہو جائیں تو سرونگ پلیٹ میں نکال کر سلاد‘کیچپ اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔

Previous Post Next Post