اجزاء
1 گوشت آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
پیاز دو عدد درمیانی
تلہار مرچیں چار عدد
بڑی الائچی دو عدد
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل حسب ضرورت
تیار کرنے کی ترکیب
گوشت کی بوٹیوں کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں،پھر
اس پر ادرک لہسن،ہلدی اور نمک لگا لیں۔
پین میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں درمیانی آنچ پر گوشت کی بوٹیوں کو سنہری فرائی کر لیں۔
تلہار مرچوں کو دھو کر آدھی پیالی پانی میں اُبال لیں اور اس میں پیاز اور بڑی الائچی ڈال کر بلینڈر میں پیس لیں۔
گوشت کی بوٹیاں سنہری ہو جائے تو اس میں یہ مرچوں کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
جب گوشت گلنے پر آ جائے تو اس میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔