Hundreds of imported goods, including Petroleum products, are likely to become cheaper


Hundreds of imported goods, including Petroleum products, are likely to become cheaper

ڈالر سستا ہونے سے پٹرولیم مصنوعات سمیت سینکڑوں درآمدی اشیا سستی ہونے کا امکان ہے۔ ڈالر کی قدر گرنے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں کمی کے ساتھ ساتھ اربوں ڈالرز کی پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر درآمدات بھی سستی ہوں گی۔ 

معاشی ماہرین کے مطابق منگل کو ڈالر کا سرکاری ریٹ 10 روپے گرا اور یہ کمی برقرار رہی تو اس سے ملکی بیرونی قرض میں 1250 ارب روپے کی کمی آئے گی۔

۔ درآمدکنندگان کے مطابق ڈالر سستا ہونے سے سینکڑوں درآمدی اشیا کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی جو پہلے ڈالر مہنگا ہونے سے مسلسل بڑھ رہی تھیں جس سے مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔ تاجروں کے مطابق پاکستان ایک ماہ میں پانچ ارب ڈالر کی اشیا درآمد کرتا ہے اور اگر ڈالر کی قدر گرنے کا رجحان برقرار رہا تو تمام درمدات سستی ہوں گی۔

Previous Post Next Post