اقوامِ متحدہ نے کراچی کے نالوں کی صفائی کے دوران لاکھوں لوگوں کو بے دخل کرنے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا
قوامِ متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا ہے کہ کراچی کے برساتی نالوں کو چوڑا کرنے کے لیے لوگوں کی بے دخلی کو فوراً روکا جائے کیونکہ اس سے کم ازکم ایک لاکھ لوگ بے گھر ہوسکتے ہیں۔یونائیٹڈ نیشنز ہیومن رائٹس آفس آف دی ہائی کمشنرکے مطابق اس وقت اورنگی نالے اور گجرنالے کو چوڑا کرنے کے لیے اطراف کی بستیوں کو مسمار کیا جارہا ہے۔
‘ رپورٹ میں ماہرین نے کہا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس کی ہولناک بارشوں سے 12000 گھر ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہوئے اور 96000 ہزار افرد متاثر ہوئے تھے۔ نالوں کی صفائی سے اب تک 66500 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ جبکہ گجرنالے پر 4900 گھروں میں 50 ہزار لوگ رہتے ہیں، جبکہ اورنگی نالے پر 1700 مکانات توٹنے سے 16500 افراد متاثر ہوچکیہیں۔ ان افراد کی اکثریت لیز پر مکان لے چکے تھے اور پانی، بجلی گیس کے کنکشن رکھتے تھے۔