کے چیئرمین سینیٹرعبدالقادر نے روس سے عالمی منڈی کے مقابلے میں مہنگا اور ناقص تیل آنے کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں سینیٹرعبدالقادرنے بتایا کہ روس سے ملنے والا تیل پچیس فیصد سستا پڑیگا اور سالانہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی ، پاکستان ریفائنزی لمیٹڈ کے پاس اسٹوریج کی کمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کے باعث روس نے پاکستان کو فلوٹنگ اسٹوریج یونٹ لانے کی پیشکش بھی کی ہے ۔ سینیٹر عبدالقادر نے بتایا کہ ہماری ریفائنریز نے روسی کروڈ آئل کو صاف کرنے کا طریقہ کار ڈھونڈ لیا ہے۔سینیٹرعبدالقادر نے کہا کہ حکومت بروقت روس کے ساتھ تیل کی درآمد کے قواعد و ضوابط طے کرلے گی۔