2023 was the worst year for textile exports

2023 was the worst year for textile exports


ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کے لیے 2023 بدترین سال رہا۔ گزشتہ دس سالوں میں گروتھ کے اعتبار سے انتہائی مایوس کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

اپٹما کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے مالی سال 23 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 2 ارب 81 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک سال میں پونے 3 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کی کمی آءی ایم ایف کے اسٹینڈ بائے پروگرام کی رقم جتنی ہے۔

جون22 کے مقابلے جون 23 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 13 فیصد کمی ہوئی۔ جون 22 کے 1.71 ارب ڈالر کے مقابلے جون 23 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 1.48 ارب ڈالر رہی۔

مالی سال 23 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 15 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔ مالی سال 23 میں 12 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 16 ارب 51 کروڑ ڈالر رہی۔ مالی سال 2022 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 19 ارب 32 کروڑ ڈالر تھی۔

اپٹما کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2022 سے مسلسل 9 ماہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے مالی سال 2022 میں تاریخ میں پہلی بار ٹیکسٹائل کی برآمدات 19 ارب 30 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔
Previous Post Next Post