ملک بھر میں آج سے مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز ہو گیا جس کا جولائی 17 جولائی تک جاری رہنے کا مکان ہے۔موسم بدلتے ہی اسلام آباد، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشیں برسانے والا مون سون کا نیا سپیل لاہور میں داخل ہو گیا جس کے نتیجہ میں آئندہ 24گھنٹوں میں شہر لاہور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیار ہونے والا مون سون بارشوں کا نیا سپیل 17 جولائی تک لاہور میں موجود رہے گا۔وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آج سے مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز ہو رہا ہے۔