Heat wave forecast in Pakistan

Heat wave forecast in Pakistan

محکمہ موسمیات نے اپنے ایک الرٹ میں خبردار کیا ہے کہ آئندہ پانچ روز تک ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ’منگل 20 جون سے 24 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔‘

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی آنے والی لہر سے ملک کا طول و عرض متاثر ہو گا اور اس دوران ملک کے ہر حصے میں وہاں کے معمول کے درجہ حرارت میں مزید دو سے چھ ڈگری سیٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے

’20 جون سے 24 جون کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں دن کا درجہ حرارت چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں دن کا درجہ حرارت دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔‘

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی اس شدت کے دوران ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان تو ہے تاہم یہ بارش محض وقتی ریلیف ہی ثابت ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق ’درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں بجلی اور پانی کی طلب میں اضافے کا سامنا ہو گا‘ جبکہ عوام کو گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دن کے وقت بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔


News Source

Heat wave forecast in Pakistan



Previous Post Next Post