انڈیا کے میٹرولاجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے کا گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا عمل جاری ہے
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سندھ کے ساحلی مقام کیٹی بندر سے کچھ گھنٹوں میں ٹکرائے گا
طوفان کے مرکز میں ہوا کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے جبکہ اس کے نتیجے میں 25 سے 30 فٹ بلند سمندری لہریں اٹھ رہی ہیں
پاکستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر پاکستان کے ساحلی علاقوں سے 81 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے
انڈین ریاست گجرات میں بھی 94 ہزار افراد کو طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں سے نکالا گیا ہے
انڈیا کے میٹرولاجیکل ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سائیکلون بپر جوائے کا سوراشٹر اور کچھ کے ساحلوں سے ٹکرانے کا عمل شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوا تھا اور یہ آدھی رات تک جاری رہے گا۔
اس کا کہنا ہے کہ طوفان گجرات کی جاکھو بندرگاہ سے قریب 30 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔
انڈین حکام نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ اس دوران ساحلی علاقوں میں تیز بارش اور آندھی جاری رہے گی۔
Read also this
The distance of Cyclone "Beeper Joy" from Karachi has reduced to few km