پی ایس ایل 6،کراچی کنگز نے لاہور قلندرزکو 7 رنز سے ہرا دیا
ابوظہبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو باؤلنگ کی دعوت دی ۔کراچی کنگز کےاوپنرز نے ٹیم کو 21 رنز کا آغاز فراہم کیا ، شرجیل 13 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے۔بابراعظم کا ساتھ دینے مارٹن گپٹل آئے اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 88 رنز کی ساجھے داری قائم کی۔ بابر کئی مرتبہ خوش قسمت ثابت ہوئے اور قلندرز کے فیلڈر ان کے متعدد کیچز لینے میں ناکام رہے۔ مارٹن گپٹل 43 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جبکہ نجیب اللہ زدران پہلی گیند پر حفیظ کی وکٹ بن گئے۔ سکور 127 تک پہنچا تو راشد خان نے اپنے ایک ہی اوور میں چیڈوک والٹن اور 54 رنز بنانے والے بابر اعظم کی قیمتی وکٹیں حاصل کر لیں۔اختتامی اوورز میں کنگز کے کپتان عماد وسیم کے 18 گیندوں پر 29 رنز اور دانش عزیز کے ساتھ 44 رنز کی شراکت کی بدولت کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ قلندرز کی جانب سے راشد دو وکٹیں لے سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ شاہین، احمد دانیال اور حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی کنگز نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور وقاص مقصود اور عامر یامین کی جگہ دانش عزیز اور محمد الیاس کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے جبکہ لاہور قلندرز نے آغا سلمان کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز تیسرے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ میچ کے لیے کراچی کنگز عماد وسیم(کپتان)، شرجیل خان، بابراعظم، مارٹن گپٹل، نجیب اللہ زدران، چیڈوک والٹن، عباس آفریدی، دانش عزیز، محمد عامر، محمد الیاس پر مشتمل ہے جب کہ لاہور قلندرز سہیل اختر(کپتان)، فخر زمان، آغا سلمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمزفالکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے