Antonio Guterres has been sworn in as UN Secretary-General for the second time

انتونیو گوتریس نے دوسری مرتبہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا حلف اٹھا لیا


 انتونیو گوتریس نے دوسری مرتبہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا حلف اٹھا لیا

           
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دوسری مرتبہ عالمی ادارے کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔
جمعہ کو حلف برداری کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ موجودہ بحران کو حالات بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں۔‘
      
رانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انتونیو گوتریس نے حلف برداری کے موقع پر عالمی مسائل کے حل کے لیے’موثر اور مزید عالمی تعاون‘ کا ذکر بھی کیا۔
2017 سے اپنی ذمہ داری پر موجود گوتریس نے آزادانہ طور پر کام کرنے کا وعدہ کیا۔
حلف برداری کے موقع پر پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا بھی موجود تھے۔ وبا کی وجہ سے یہ گزشتہ سال بھر میں اقوام متحدہ کی عمارت میں داخل ہونے والے پہلے سربراہ مملکت ہیں۔
   

Previous Post Next Post