موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل ان آٹھ ممالک کو کورونا وائرس کی سفری پابندیوں سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق البانیا، شمالی میسیڈونیا، سربیا، لبنان، تائیوان، مکاؤ اور ہانگ کانگ کو بھی وائٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا فرانس نے کہا ہے کہ جمعرات سے آؤٹ ڈور ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی اور 20 جون سے کرفیو کو بھی ختم کیا جائے گا۔
کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد فرانس میں یہ کرفیو اپنے مقررہ تاریخ سے دس دن پہلے اٹھائی جا رہی ہے۔
فرانسیسی وزیراعظم یان کاستیکس کا کہنا ہے کہ ’ہمارے توقع سے زیادہ ہمارے ملک کی صحت کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔‘
برسلز کی منظوری کے بعد سپین اور پرتگال وہ پہلے یورپی ممالک بن گئے ہیں جو بحالی کے منصوبوں کے لیے یورپی بلاک کے ملٹی بلین یورو کورونا وائرس ریسکیو فنڈ سے امداد حاصل کریں گے۔ کورونا وائرس کی وبا اب بھی دنیا میں موجود ہے۔ وبا کی وجہ
سے تین اعشاریہ آٹھ ملین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ماسکو میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ماسکو کے میئر نے شہریوں کو لازمی کورونا وائرس ویکسین لگانے کا حکم دیا ہے۔
تقریباً 12 ملین افراد پر مشتمل یہ شہر کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا مرکز ہے۔
ماسکو کے میئر کے مطابق صرف ایک اعشاریہ آٹھ ملین شہریوں کی ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
گذشتہ دسمبر سے روس نے بڑے پیمانے پر کورونا فری ویکسینیشن کا آغاز کیا تھا۔ روس نے چار ویکسین تیار اور منظور کی ہیں۔