Preparation of Eid Milad in Nabi Sep 2024

Preparation of Eid Milad in Nabi Sep 2024

عید میلاد کی
 تیاریاں عروج پر ہیں،شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔
سرکار دو جہاں محمد مصطفی ﷺکی ولادت با سعادت نے دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں بدل دیا۔آپ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔

جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسے میں شہر بھر کی مساجد ،عمارتوں اور شاہرائوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

بڑی عمارتوں پر چراغاں جبکہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر خصوصی اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔

اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ عصر حاضر میں نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا راہ نجات ہے۔ آپﷺ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیا اور یہ پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔


Previous Post Next Post