The government announced an increase in the prices of petroleum products

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے پٹرول فی لیٹر 2 روپے 13 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 79 پیسے مہنگا کر دیا۔


اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمے 79 روپے 68 پیسے، جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

قیمتوں میں اضافے کیلئے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال اوگرا کی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 14 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔



تاہم وزیراعظم نے اوگرا کی سمری کے برعکس کم اضافے کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن پاکستان میں حکومت نے ڈیڑھ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ تاہم اب قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی۔ یہ بھی یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اسی باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
Previous Post Next Post