If you want to get rid of debts, you have to bring investments

 

If you want to get rid of debts, you have to bring investments

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر پاکستان آج قرضوں سے نجات چاہتا ہے تو ہمیں خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری لانی ہوگی، اس سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا، جس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔

  لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے واضح پیغام میں کہا کہ الیکشن کا اعلان کرنا اور کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق یہ کام کرنا ہے۔  موقع ملا تو بھرپور تعاون کریں گے، آپ اور میں کو چھوڑ کر ہم نہیں بنیں گے تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔

  وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے سے مہنگائی راتوں رات کم نہیں ہوگی، مہنگائی سے انکار کرنا خود فریبی ہے، زراعت، معدنیات، آئی ٹی اور ایس ایم ایز میں سرمایہ کاری لائیں گے، ٹیکنالوجی اور مشینری لگائیں گے، سرمایہ کاری کو دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔  حکومت ڈالر میں واپسی کرے کیونکہ ان کی سرمایہ کاری پر واپسی تیار مال کی صورت میں نکلے گی۔

Previous Post Next Post