Lahore beat Islamabad by nine runs in PSL 7

 لاہور نے اسلام آباد کو نو رنز سے شکست دے دی



لاہور قلندرز نے اب تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئی ٹورنامنٹ تو نہیں جیتا لیکن اگر تفریح کا کوئی پیمانہ ہو تو قلندرز نے اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے میں کبھی کوئی کسر بھی نہیں چھوڑی۔

آج بھی ٹورنامنٹ کی اب تک سب سے مضبوط ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران بھی انھوں نے ایسے ہی کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے بیٹنگ میں بہترین آغاز کو ضائع ہونے دیا اور پھر اسلام آباد سے جیت کو آخری لمحات میں چھین لیا۔


 اسلام آباد نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز آج تو آغاز میں ہی آؤٹ ہو گئے اور پاور پلے میں دونوں اوپنرز کے نقصان پر 52 رنز ہی بن سکے۔

اس کے بعد کپتان شاداب خان اور بائیں ہاتھ کے کیوی بلے باز کولن منرو کے درمیان 103 رنز کی شراکت بنی تو ایسے لگا کہ اب اسلام آباد یہ میچ نہیں ہار سکتا۔ اس کی وجہ اسلام آباد 10ویں نمبر تک اہل بیٹسمین بھی تھے۔


تاہم جیسے ہی راشد خان کی گیند پر شاداب خان آؤٹ ہوئے تو لاہور قلندرز کے بولرز کو ایک نئی جان مل گئی اور انھوں نے رنز کا بہاؤ مکمل طور پر روک دیا۔

اس کے بعد لاہور کے فاسٹ بولرز نے آخری اوورز میں خوبصورت بولنگ کا منفرد مظاہرہ کیا۔ 17ویں اوور میں حارث رؤف نے صرف اٹھ رنز کے عوض منرو کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Previous Post Next Post