آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے سبب ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہونے سے بحران پیدا ہوگیا ہے. ایسوسی ایشن مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف ملک گیر ہڑتال کر رہے ہیں۔
حکومت اور ایسوسی ایشن میں مطالبات کی منظوری کیلئے آج مذاکرات ہوں گے. آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد کی جائے انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی ایک فیصد کمی کی جائے اور آئل کمپنیوں کو 15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے.