Problems facing business community should be resolved soon: Lahore Chamber

تاجر برادری کو درپیش مسائل جلد حل کیے جائیں: لاہورچیمبر






صدر آل پاکستان انجمن تاجران ملک امانت علی، سیکریٹری جنرل ملک کلیم احمد، لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، سابق نائب صدر ذیشان خلیل، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران عمران بشیر اور مقبول صدیقی ، تاجر رہنمائوں ناصر انصاری، حارث عتیق، بابر علی خان، ملک حفیظ، نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

وفد کے اراکین نے لاہور چیمبر کے عہدیداروں کو آگاہ کیا کہ انفراسٹرکچر کے فقدان، امن و امان کی صورتحال، ٹریفک اور سیوریج کے خراب نظام نے مارکیٹوں میں کاروبار کرنا مشکل بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کے ناقص نظام کی وجہ سے مارکیٹوں میں آتشزدگی کے بارہا سانحات رونما ہوچکے ہیں لیکن لیسکو حکام نے درستگی کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے، …انہوں نے کہا کہ لیسکو کے متعلقہ ایس ڈی او مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ مارکیٹوں کا دورہ ضرور کریں۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کے مسائل جلد حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ عید پر کوئی لاک ڈائون نہ لگایا جائے کیونکہ تاجر پہلے ہی کافی مالی نقصان اٹھاچکے ہیں اور مزید کسی لاک ڈائون کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹیٹ بینک جلد ہی چھوٹے تاجروں کے لیے فنانس سکیم شروع کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر حکومت و نجی شعبے کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہا ہے، متعلقہ محکموں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک ، سیوریج کا ناقص نظام ، پارکنگ اور اسٹریٹ لائٹ کے مسائل حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے تاجر برادری کی شکایات کے ازالے کے لیے لاہور چیمبر میں مختلف محکموں کے ہیلپ ڈیسک قائم کیے ہیں۔انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ لاہور چیمبر نے ایک ویکسینیشن سینٹر قائم کیا ہے، تاجروں کو کرونا سے بچائو کے لیے فوری ویکسیشن لگوانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیکشن 203-Aکے تحت دئیے گئے اختیارات کی واپسی کا سہرا لاہور چیمبر کے سر ہے۔

Previous Post Next Post