PSL 6, Multan Sultans defeated Peshawar Zalmi by 8 wickets


پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست





 پاکستان سپر لیگ کے 21 ویں میچ میں سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز حیدر علی اور کامران اکمل نےسست رفتاری کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا،حیدر علی 
نے 30 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

کامران اکمل نے ابتدئی جدوجہد کے بعد شاہنواز دھانی کو ایک اوور میں تین چوکے مارے ،دھانی نے بہترین انداز میں کم بیک کرتے ہوئے کامران کو آؤٹ کر کے 71 رنز کی شراکت کا خاتمہ کردیا اور اگلی ہی گیند پر شعیب ملک کو بھی چلتا کردیا۔ سکور 84 تک پہنچا تو حیدر علی بھی پویلین لوٹ گئے، روومین پاول 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ ملر کا ساتھ دینے شرفین ردرفورڈ آئے اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 37 رنز جوڑے لیکن گزشتہ میچ کے 

ہیرو ڈیوڈ ملر 22 رنز بنانے کے بعد بلیسنگ مزربانی کی وکٹ بن گئے۔


شرفین ردرفورڈ نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور 40 گیندوں پر 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز نے 2 وکٹ کے نقصان پر 153 رنز کاہدف پورا کرلیا۔ اوپننگ بلے باز شان مسعود 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان محمد رضوان اور شعیب مقصود نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں، شعیب مقصود 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضون 82 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد عرفان اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنزبنائے ، ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے


Previous Post Next Post